اسلام آبادہائیکورٹ کا پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ روکنے کا حکم

0 117

اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جب تک مقامی حکومت منتخب نہیں ہوتی۔ پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح ہی لاگو رہے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اور ایم سی آئی کے اختیارات سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن کی جمع کرائی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا جس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 120 دن کی ٹائم لائن دی گئی تھی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 سٹینڈنگ کمیٹی میں زیر بحث ہے جس کے بعد یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جب منتخب مقامی حکومت ہی نہیں تو پراپرٹی ٹیکس کیسے بڑھ سکتا ہے؟۔ عدالت نے قرار دیا کہ نئی حکومت کے انتخاب تک پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رہے گی۔ کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.