ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز 10 جولائی سے بند کرنے کا فیصلہ

0 25

اسلام آباد وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی سٹورز 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلٹی سٹورز کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے، ملازمین کو رضاکارانہ سیپریشن سکیم آفر کی جائے گی۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر کے تمام فعال یوٹیلیٹی سٹورز کا آپریشن بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹورز پر موجود تمام سامان کو مرحلہ وار ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا، جہاں متعلقہ حکام کی نگرانی میں سامان واپس یا نیلام کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.