پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز برابر کردی

0 106

(امروز نیوز)

حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی مسلسل تیسری نصف سنچری داغی، حیدر علی نے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا— فوٹو: آئی سی سی
آل راؤنڈر محمد حفیظ کی کیریئر کی بہترین اننگز کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی اور سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 185 رنز بناسکی۔

تین میچز کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور فخر زمان نے کیا تاہم فخر زمان صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد ڈیبیو کرنے والے حیدر علی اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے نصف سنچری مکمل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.