ارجنٹائن کی نائب صدرکرسٹینا کرچنر پر قاتلانہ حملہ ناکام

0 113

ارجنٹائن کی نائب صدرکرسٹینا کرچنر پر قاتلانہ حملہ ناکام ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ارجنٹائن کے صدرالبرٹوفرنینڈس نے عوام سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ ارجنٹائن کی نائب صدرکرسٹینا کرچنر پر جمعرات کو دارالحکومت بیونس آئرس میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک قاتلانہ حملہ کیا گیا جو ناکام رہا۔

انھوں نے بتایا کہ نائب صدر پر حملہ کرنے والے شخص نے ان کی جانب پستول کرکے گولی چلائی تاہم نامعلوم وجوہات کی وجہ سے فائر نہیں ہوسکا۔ اس پستول میں 5 گولیاں موجود تھیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملک میں 1983 میں جمہوریت بحال ہونے کےبعد یہ سب سے سنگین واقعہ ہے۔

ملک کے وزیرسیکورٹی اینیبل فرنینڈس نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حملہ آور کی عمر 35 برس ہے اور وہ برازیل کا شہری ہے۔

لاطینی امریکا کے کئی سیاسی رہنماؤں نے ارجنٹائن کی نائب صدر پر ناکام حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس واقعے کو امن سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.