ایشیا کپ 2019 کےلئے قومی ایمرجنگ ٹیم کا اعلان
اسلام آباد (امروز نیوز)اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کےلئے قومی ایمرجنگ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،آف اسپنر رامین شمیم ایونٹ میں 15 رکنی قومی ایمرجنگ خواتین ٹیم کی قیادت کریں گی۔دیگر کھلاڑیوں میں عائشہ نسیم، فاطمہ ثناءخان، حفصہ خالد اور حرینہ سجاد ،جویریہ رو¿ف، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی اور نشرہ سندھو بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ،نورین یعقوب، سیدہ عروب شاہ، طوبہ حسین اور وحیدہ اختر بھی ٹیم کا حصہ ہیں ،قومی ایمرجنگ خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 اکتوبر سے ہائی پرفارمنس سنٹر ملتان میں شروع ہوگا،اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 22 سے 27 اکتوبر تک کولمبو میں جاری رہے گا۔