پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے نکالنے کے لئے جنوبی افریقا کا منصوبہ تیار

0 96

جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نکالنے کے لئے حکمت عملی بتادی۔

آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی جنوبی افریقا کو چھپا رستم (dark horse) کہا جارہا تھا۔

ایونٹ میں اب تک جنوبی افریقا اپنے گروپ کی واحد ٹیم ہے جو اب تک ناقابل شکست ہے، سیمی فائنل میں فتح کے لئے اسے ہر صورت پاکستان کو ہرانا ہوگا۔

پاکستان کی حالت جنوبی افریقا سے بھی پتلی ہے کیونکہ زمبابوے سے ہار کے بعد اب اسے جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف ناصرف میچ جیتنا ہوں بلکہ جنوبی افریقا کو اپنے دونوں میچ ہارنا بھی ہوں گے۔

جنوبی افریقا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے بے تاب ہے اور اس کے لئے اس نے جمعرات کو پاکستان سے مقابلے کے لئے حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔

میچ سے ایک روز قبل جنوبی افریقا کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایونٹ میں خود اعتمادی کا شکار ہے ، اس لئے ہم نے انہیں روندنے کی پوری تیاری کرلی ہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی ورلڈ کپ میں اپنے تینوں میچوں میں کچھ خاص نہیں کرسکی، اس لئے ان پر دباؤ ہے۔ ملر نے کہا ہے کہ ہمین اسی کمزوری کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ڈیئوڈ ملر نے کہا کہ کرکٹ میں سارا کھیل اعتماد کو ہوتا ہے، اب تک انہوں نے اس اعتماد کا اظہار نہیں کیا جو وہ کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ بہترین کھلاڑی ہیں، ہم ان سے امید کرتے ہیں کہ وہ شاندار کھیل پیش کریں گے اور ہمارے لئے چیلنج ثابت ہوں گے۔ ہم پاکستان کے خلاف جیت کے لئے کئی منصوبوں کے ساتھ میدان مین اتریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.