آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن (آج)سے شروع ہوگی
پشاور(امروز نیوز)آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ (آج)2دسمبر سے 7 دسمبر تک پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے چمپئن شپ کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں ۔اس سلسلے میں خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چمپئن شپ میں انڈر15 اور انڈر17 کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے کوالیفائنگ راﺅنڈ دو سے تین دسمبر تک منعقد ہوگا جبکہ مین راﺅنڈ چار سے سات دسمبر تک منعقد ہوگا جس کے لئے انعامی رقم دو لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سکواش لیجنڈ قمرزمان نے کہا کہ کوالیفائنگ راﺅنڈ میں 32 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جبکہ مین راﺅنڈ میں 16 کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں گیارہ کھلاڑی براہ راست ‘ایک وائلڈ کارڈ اور چار کوالیفائنگ راﺅنڈ سے کھلاڑی شامل ہو ں گے۔