ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر آگیا

0 348

کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ ، مزید 42 مریض اس موذی وباءکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر آگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید 42 مریض اس موذی وباءکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 830 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 7 ہزار 839 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 372 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے ک±ل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 72 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 590 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 12 ہزار 819 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 786 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک ک±ل 2 کروڑ 51 لاکھ 94 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں

۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 54 ہزار 125 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک ک±ل 17 کروڑ 74 لاکھ 83 ہزار 355 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 25 لاکھ 54 ہزار 781 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 25 لاکھ 75 ہزار 94 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 46 ہزار 141 ہو چکی ہے، اس سے ک±ل اموات 7 ہزار 849 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 83 ہزار 779 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں ک±ل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 201 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 97 ہزار 937 ہو چکی ہے،

اس سے یہاں کل اموات 6 ہزار 23 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 29 ہزار 758 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کل 982 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 39 ہزار 323 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں ک±ل 760 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 557 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.