قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

0 21

  کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی چھوٹی صاحبزادی انشاء آفریدی کیساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں انجام پایا جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے۔ پاکستانی پیسر اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی کے ہمراہ  نکاح کے لیے پہنچے۔

شاہین شاہ آفریدی اپنے نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ دو روز قبل  کراچی پہنچے تھے۔

نکاح کی تقریب کے بعد دلہا کی جانب سے مہمانوں کے لیے نجی ہوٹل میں عصرانے کا انتظام کیا گیا، جس میں قومی کپتان بابر اعظم، سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، محمد حفیظ، سرفراز احمد،  نسیم شاہ آل راونڈر شاداب خان، سابق عالمی اسکواش چیمپئین جہانگیر خان و دیگر نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب نکاح کی خوشی میں  شاہد آفریدی  کی جانب سے جمعہ کی شب مقامی کلب میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں انکے عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹرز اور  دیگر شخصیات  بھی شریک ہوں گی۔

انشاء آفریدی کی رخصتی انکی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عمل میں آئے گی، واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصا  کی شادی گزشتہ ماہ نصیر ناصر خان سے انجام پائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.