عید الاضحیٰ کیلئے جانور خریدنے جانیوالے بیوپاری راستے میں لُٹ گئے

0 171

کراچی ایم نائن موٹروے پر میرپور خاص جانے والے بیوپاری لٹ گئے، ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
30 اپریل کو پیش آئی واردات کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں متاثرہ بیوپاری فرحان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

متاثرہ بیوپاری کے مطابق عید الاضحیٰ کے جانور لینے کے لیے اورنگی ٹاؤن سے میرپور خاص جارہے تھے، ہماری گاڑی سپر ہائی وے پر پہنچی تو ویگو گاڑی پیچھے لگ گئی، سفید ویگو گاڑی میں پولیس وردی اور کیپ پہنے مسلح افراد تھے۔

جیونیوز کے مطابق بیوپاری نے بتایا کہ کراچی ٹول سے نکلنے کے بعد ویگو ڈالے میں سوار مبینہ ملزمان نے روک لیا اور اسلحے کے زور پر واردات کی اور ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کرسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.