شعیب اختر نے انگلینڈ کے بیٹسمین کیوین پیٹرسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا
راولپنڈی (امروز نیوز)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انگلینڈ کے بیٹسمین کیوین پیٹرسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ٹوئٹر پر دونوں کرکٹرز کی لفظی جنگ جاری رہی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان انگلینڈ کے میچ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کےلئے ایک پیغام شیئر کیا۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خون، پسینہ، غصہ، دل کی تیز دھڑکن، یہ چیزیں وہ ہیں جو ملک کی نمائندگی کے وقت آپ کے ساتھ ہونا چاہیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ کے سینے پر سجا ستار آپ کا فخر ہے لہٰذا تگڑا کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف کو شکست دے دیں۔ ٹوئٹ میں شعیب اختر نے اپنی پیٹرسن کو آﺅٹ کرنے کے بعد جشن منانے کی تصویر بھی شیئر کی۔فاسٹ باﺅلر کی اس ٹوئٹ کی جواب میں پیٹرسن بھی میدان میں آگئے اور دونوں میں لفظی جنگ چِھڑی رہی۔شعیب اختر کے ٹوئٹ کے جواب میں انگلینڈ کے بیٹسمین کیوین پیٹرسن نے لکھا کہ ’تمھارے ٹوئٹ کے جواب میں بحث نہیں کروں گا دوست، البتہ جیسا کہ میں نے سنچری اسکور کرنے کےلئے آپ کو ہرطرف مارا تھا ا±س کے بعد ہی آپ آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے اور پھر آپ نے جشن منایا۔