زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، امریکی سفارتخانہ

0 124

اسلام آباد(امروز نیوز)زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کے حوالے سے امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ افغانستان میں امن کےلئے امریکہ ہر طرح کی حمایت کےلئے تیار ہے ۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے دو جون کو پاکستان کا دورہ کیا،امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی قیادت سے گفتگو کی۔ اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ آفتاب کھوکھر سے ملاقاتیں کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکہ نے پاکستان کی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو سراہا،پاکستانی حکام نے افغانستان میں پائیدار امن اور بہتر تعلقات کے فوائد پر بات چیت کی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک خطے میں روابط، تعاون اور امن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ امریکہ ہر طرح کی حمایت کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.