عیدالفطرشوال کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) طلب
اسلام آباد (امروز نیوز)عیدالفطرشوال کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کرلیا گیا ، مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس کراچی میں ہوگا ،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے، شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے ،کراچی میں چاند نظر نہ آنے کی صورت میں ملک بھر سے شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی ۔یاد رہے کہ وفاقی وزیرفواد چودھری پہلے ہی اپنے طور پر 5جون کو عید کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی فواد چودھری کے اعلان کو مسترد کر چکی ہے۔