ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، ملزم کون اور کس شہر سے حراست میں لیا گیا؟جانیے
اسلام آباد معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کاکا کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔
پولیس ذرائع کامزید کہنا ہے کہ ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیاتھا، ملزم کو فیصل آباد سےحراست میں لیاگیا ،پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاگیا۔ ورثا سےشناخت کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔
یادرہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی 13میں قتل کیاگیاتھا۔