ہائی کورٹ کا عرفان صدیقی کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

0 113

اسلام آباد (امروز نیوز)ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کے دور ان فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی ۔عرفان صدیقی نے قانون کرایہ داری کا مقدمہ خارج کرنے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔قانون کرایہ داری ایکٹ کے تحت عرفان صدیقی کو 27 جولائی کو گرفتار کیاگیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ ضمانت کے بعد پھر مقدمے کی سماعت ہوئی نہ پولیس نے ایف آئی آر واپس لی۔ درخواست گزار نے کہاکہ غلط اور ناحق ایف آئی آر درج کی گئی، خارج کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.