مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے

0 141

سلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک انکی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے منعقدہ بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کیلئے لندن روانگی کے موقع پر بات چیت کررہے تھے ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی (آج) پیر کو برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 5 فروری کو پارک لین میں کشمیر ڈے کے حوالے سے منعقدہ نمائش میں بھی شریک ہونگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ لندن میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور جبر استبداد کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) اوربرطانوی پارلیمانی گروپ کی حالیہ رپورٹس نے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک انکی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینئر قیادت سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.