ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کی خضدار پریس کلب آمد
خضدار(این این آئی) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کی خضدار پریس کلب آمد نئے عہدیداروں کو مبارک بادپیش کی ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاکہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے ، اور صحافی برادری معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ،عوام کے مدعا کو پاکیزہ انداز میں بیان کرتے ہیں ، یقیناًیہاں صحافیوں نے بڑی قربانی دی ہیں اور عوام کی آواز حکامِ بالا تک پہنچانے میں کردار ادا کرتے آئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جمہوری انداز میں جو عہدیدار خدمت کے لئے منتخب ہوئے ہیں میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ منصفانہ انداز میں مساوات کے ساتھ تمام طبقات کی ترجمانی کرکے ان کی آواز بنیں گے اور لوگوں مسائل و مشکلات کو اجا گر کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے کہاکہ انتظامیہ تک کوئی مسئلہ بھی صحافیوں کے ذریعے پہنچ پاتے ہیں ، صحافی معاشرے کے سفیر ہوتے ہیں صحافی حکومت انتظامیہ و عوام کے درمیان رابطے کے پل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔نئے عہدیدار وں سے یہی توقعات وابستہ ہیں کہ وہ تمام صحافیوں میں یکجھتی ہم آہنگی اور اتحاد و اتفاق پیدا کرکے عوام کا مشترکہ انداز میں آواز بننے کی کوشش کریں گے ۔ضلعی انتظامیہ صحافیوں کی سرپرستی کرگے اور ان ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ان کا معاون و مدد گاربنے گا۔