آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز (آج)

0 128

ڈبلن (امروز نیوز)آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز (آج) اتوار سے ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میزبان آئر لینڈ کا مقابلہ ابتدائی میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا ،7 مئی کو سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، 9 مئی کو آئرلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش، 11 مئی کو آئرلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز، 13 مئی کو بنگلہ دیش کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ 15 مئی کو چھٹے اور آخری میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 17 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.