ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل

0 149

لاہور لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ آیا تو ٹائر شاپ کا ورکر شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ میں اپنی گاڑی کا ٹائر ایچ بلاک ڈی ایچ اے فیز ون میں تبدیل کروانے آیا تھا،اسی دوران ٹائر شاپ کا ورکرنئے ٹائر میں کیل(سوا)سے سوراخ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔شہری نے پولیس کو کال کرکے ٹائر شاپ ورکر اور مالک کو پکڑوا دیا۔

شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔

ایک صارف فرزند علی صابری کاکہنا تھا کہ بہت اچھا کام ہے کہ آپ نے انہیں بے نقاب کیا، بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ وہ ایسا ہی کرتے رہیں گے۔

ایک اور صارف کاکہنا تھا کہ بھائی ایک بات بولو آپ کو ٹائر شاپ مالک کی چھترول کرنی چاہئے تھے کیونکہ یہ لیبر کو ایسا کرنے کیلئے مجبور کرتے ہیں،ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں، اس لئے لیبر مجبور ہو کر ایسا کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.