مئی کو کرونا میں مبتلا 6 لاکھ 10 ہزار افراد کا تخمينہ تھا،عارف علوی

0 134

کوئٹہ (امروز نیوز)
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ 10 مئی کو کرونا میں مبتلا 6 لاکھ 10 ہزار افراد کا تخمينہ تھا، تاہم اب لاہور ميں 15 سے 20 لاکھ افراد کووڈ 19 کا شکار ہوسکتے ہيں، مہلک بیماری کے معیشت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ شوگر مافیا کے معاملے کو کھولا ہے تو منطقی انجام تک جانا چاہئے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال، اس کے معیشت پر اثرات، ٹڈی دل کے حملے، چینی بحران پر حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم معاملات پر اظہار خیال کیا۔

عارف علوی نے کرونا وائرس کی وباء کے بارے میں آگاہی کا کریڈٹ میڈیا کو دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ناگزیر ہوتا ہے، احتیاطی تدابیر کیلئے لوگوں کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وائرس ایک آدمی سے 3 لوگوں کو لگ سکتا ہے، جو انتہائی تشویشناک بات ہے، بزرگوں کو اس سے زیادہ خطرہ ہے، انہیں احتیاط کی ضرورت ہے، لاہور ميں 15 سے 20 لاکھ افراد کرونا کا شکار ہوسکتے ہيں، ملک بھر میں 10 مئی کو 6 لاکھ 10 ہزار کرونا مریضوں کا تخمينہ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.