ثنا یوسف قتل کیس،ملزم عدالت پیش ، تفتیشی افسر کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا گیا

0 101

اسلام آباد ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمرحیات عرف کاکا کو عدالت پیش کردیاگیا ہے اور عدالت نے تفتیشی افسر کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سمبل پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا ۔ اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم کو دو ہفتوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ پیشی پر متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنےکا حکم دیدیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.