حافظ آباد؛2بچوں کا قتل، زیرحراست ملزم کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی
حافظ آباد حافظ آباد میں 2بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکا م کاکہنا ہے کہ پولیس ملزم کو برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی،ملزم نے 2بچوں کو قتل کرکے لاشیں صندوق میں چھپا دی تھیں،پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔