ایشانت شرمازیادہ مذاق کا نشانہ بنتے ہیں ، ویرات کوہلی

0 125

نئی دہلی (امروز نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ کرکٹر ایشانت شرما سب سے سینئر ہونے کے باوجو د زیادہ مذاق کا نشانہ بنتے ہیں۔بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ویرات نے انکشاف کیا کہ جسپریت بمرا بہت شرمیلے ہیں، ان کی شخصیت میں ٹھہراﺅ ہے تاہم وہ حیران کن طور پر مزاحیہ ہیں اور وہ صرف ٹھیک موقع پر جملہ کستے ہیں۔ ان کی ٹائمنگ بہترین ہے۔بھونیشور کمار کے حوالے سے کوہلی نے بتایا کہ وہ پکے یو پی (اترپردیش) کے لگتے ہیں، ہر وقت مذاق کرنے والے۔انہوں نے بتایا کہ ساتھی کھلاڑی شامی اور امیش بھی بھونیشور کمار کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو میں ٹیم کے کھلاڑیوں سے متعلق کئی دلچسپ باتیں بتائیں۔ویرات نے کہا کہ آپ آج کل کے زمانے کی کوئی اچھی مزاحیہ فلم دیکھیں اور پھر آپ ان لڑکوں کی تفریح دیکھیں تو یقیناً آپ فلم سے زیادہ ان کی حرکتوں سے محظوظ ہوں گے۔کوہلی نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ اس وقت ٹیم کے فاسٹ بولروں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہے تاہم وہ سب ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں۔کوہلی نے کہا کہ میں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کبھی سنجیدہ نوعیت کی لڑائی، اختلاف یا جلن نہیں دیکھی، جو ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.