خصوصی افراد کے لئے سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ پر عمل درآمد کیا جائے گا ، اسد قیصر
اسلام آباد (امروز نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائےگا،پارلیمنٹ ہاو¿س کی عمارت کو خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قابل رسائی بنایا جا رہا ہے، بصارت سے محروم افراد کو مملکت آئینی وقانونی دستاویزات دستاویزات تک رسائی کے لیے ان دستاویزات کو بریل نظام کے تحت مرتب کیا جائےگا،خصوصی افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹے میں تیزاب کے حملوں کے متاثرین کو شامل کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے پارلیمنٹ ہاو¿س کے سبزہ زار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب کا اہتمام قومی اسمبلی آف پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔اس تقریب کا انعقاد اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر کیا گیا۔یہ تقریب ملک کی پارلیمانی تاریخ کا پہلاواقعہ ہے۔ہمارے معاشرے کا ایک بڑا طبقہ خصوصی افراد پر مشتمل ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ خصوصی افراد بے پناہ صلاحیتوں کےمالک ہوتے ہیں ہماری تھوڑی سی توجہ انہیں معاشرے کاکارآمد شہری بناسکتی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کے لیے سلیکٹ کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ خصوصی افراد کی مشکلات کے خاتمے کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل کے لیے چیئرمین سینٹ اور قائد ایوان سینٹ سے مشاورت کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ میں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں جا کر خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والوں اداروں کے کام کو خود دیکھا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ قومی اسمبلی کو معذور افراد کی رسائی کے لیے ممکن بنایا جائے گا، قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کو کو معذور افرا کے لیے آسان بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ اور حکومت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ترجیجی بنیادوں پر اقدامات کر رہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کاآئین مملکت کے تمام شہریوں کو برابری کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، صحت ، تعلیم ، روزگاراور ایک بہتر زندگی تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور پارلیمان اس حق کی ضامن ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ریاست مدینہ میں گورنر جیسے اہم عہدوں پر خصوصی افراد کو تعینات کیا گیا، مدینہ کی ریاست میں خصوصی طور پر اہل افراد کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہموجودہ پارلیمان خصوصی افراد کے ساتھ ہر قدم۔۔ ہم قدم ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پارلیمانی سطح پر متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ ہاو¿س کی عمارت کو خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قابل رسائی بنایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی کی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے SDGs میں خصوصی افراد کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ذیلی گروپ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ذیلی گروپ موجودہ قوانین کا جائزہ لے کر انہیں مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز دے گا۔اسدقیصر نے کہاکہ بصارت سے محروم افراد کو مملکت آئینی وقانونی دستاویزات دستاویزات تک رسائی کے لیے ان دستاویزات کو بریل نظام کے تحت مرتب کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پہلے مرحلے میں آئین پاکستان کو بریل نظام کے تحت مرتب کرنے اور قومی اسمبلی کی ویب سائیٹ کو بصارت سے محروم افراد کے لیے قابل رسائی بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ تمام مجالس قائمہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ خصوصی افراد کے لیے مختص دو فیصد کوٹے کا جائزہ لےکر رپورٹ پیش کریں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ خصوصی افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹے میں تیزاب کے حملوں کے متاثرین کو شامل کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ خصوصی افراد کے حقوق کا خیال رکھنا اور ان کے ساتھ محبت و شفقت سے پیش آنا ہمارا مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہماری معمولی سی توجہ خصوصی افراد کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے، میں اس تقریب کے کامیاب انعقاد پر اس کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔