عوام کے فلاح و بہبود کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں، نصیب اللہ مری
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)موجودہ صوبائی حکومت عوام کے فلاح و بہبود کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے صوبے میں شہریوں کی دہلیز تک بنیادی سہولیات فراہم کرکے دم لیں گے
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز اپنے حلقے کوہلو میں مختلف وفود اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم سے معاشرے کے تمام طبقوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پڑھے لکھے معاشرے کی ترقی ممکن ہوگی
کوہلو میں شہریوں کے دہلیز تک تعلیم، پانی ،بجلی ،سڑکیں ،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا موجودہ صوبائی حکومت کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے کوہلو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی وزیر اور موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسوں سے متاثر ہوکر بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر میر اسرار،میر طور خان ، میر دوست علی ، حاجی عبدالرحمن، یاسر بلوچ و دیگر موجود تھے۔