کشمیر کے حق میں اٹھانے والے ہر آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،سرفراز بگٹی
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءسینیٹر میر سرفراز بگٹی نے سبی اور کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے حق میں نکالی جانی والی ریلیوں پر حملے اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت اپنی دہشتگردانہ سوچ کے عین مطابق کشمیر کے حق میں اٹھانے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کررہا ہے مگر پاکستان اور بلوچستان کے عوام ایسے بزدلانہ حملوںسے خائف نہیں ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور سبی میں یکجہتی کشمیر ریلیوں پر حملہ قابل مذمت ہے
در اصل بھارت اور اس کے حواری ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیر کے حق میں اٹھانے والے آوازوں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں مگر بزدل دشمن ہمارے جذبے کشمیر سے محبت اور کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے مظہر سے نا آشنا ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کے غیور عوام کو خائف کرنا چاہتا ہے مگر ہم اس پر اور اس کے حوریوں پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں
کہ ایسے بزدلانہ فعل نہ تو کشمیریوں کا راستہ روک سکے اور نہ ہی بلوچستان میں بھارتی سازشیں کشمیری بھائیوں سے محبت کے جذبے کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں ہم رو ز اول سے کشمیری بھائیوں کے حقوق کے حصول کیلئے ان کے شانہ بشانہ تھے او ر آئندہ بھی رہیں گے انہوں نے دہشتگردانہ واقعا ت میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی۔