معاشی صورتحال کے باوجود بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جائے گی،احسن اقبال

0 180

کوئٹہ(آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ معاشی صورتحال کے باوجود بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جائے گی،ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیحات میں شامل کی ہوئی ہیںاور بلوچستان کے لوگوں کی تعلیمی ترقی پر خاص توجہ دی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کی احساس محرومی اور پسماندگی کو مدنظررکھتے ہوئے وفاقی بجٹ میں حصہ دیںگے مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی ترقی وخوشحالی پر یقین رکھتی ہے ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے باوجود بلوچستان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے گی ،ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے وفاقی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیحات میں شامل کی ہوئی ہیںاور بلوچستان کے لوگوں کی تعلیمی ترقی پر خاص توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے بھرپور استفادہ کرنے کے لیے مختلف طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔ سی پیک صنعتی منصوبہ نہ صرف گوادر اور بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لیے ترقی وخوشحالی کے لیے عظیم دور کی نوید ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مستقبل کی تعمیر میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔وفاقی بجٹ میں بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ صوبے کے نوجوانوں اور پسماندگی علاقوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے آئندہ وفاقی بجٹ میں بڑے منصوبے شامل کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.