190ملین پاؤنڈ کیس؛بانی پی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا کردی

0 118

اسلام آباد 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے مہلت کی استدعا کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بنچ کے سامنے سزا معطلی کی 2اپیلیں زیرسماعت ہیں ،عدالت میں سائفر ، توشہ خانہ جیسے متنازع کیسز آئے،پہلے توشہ خانہ ون، پھر توشہ خانہ ٹو اور پھر 190ملین پاؤنڈ کیس آ گیا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف 300سے زائد مقدمات درج کئے گئے،یہ کیسے کیسز ہیں جن میں 6ماہ میں میاں بیوی کو جیل میں رکھا ہوا ہے،یہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف متنازع ترین فیصلہ ہے،جن ججز نے اس کا فیصلہ سنایاان کیخلاف سپریم کورٹ کی آبزرویشنز ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گزارش ہے کیس میں وفاقی حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیاتھا،ابھی وفاقی حکومت نے کوئی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا، مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتہ چلا اور نوٹس ملا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وقت دے دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.