جو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ کیا کرے؟شیخ صالح بن حمید کا خطبہ حج میں اہم بیان

0 103

مکہ مکرمہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج میں اللہ کا قرب حاصل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔

مسجدنمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے کہاکہ اللہ تعالی کی رحمت نیکو کاروں کے قریب ہے،اللہ کی جانب سے فرشتوں کو جو حکم دیا جائے وہ اس پر عمل کرتے ہیں،فرشتے اللہ کے احکامات کے پابند ہیں،جو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ دن رات قرآن کی تلاوت کرے۔

شیخ صالح بن حمید نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہاکہ قرآن کی طرح احادیت پر بھی ایمان لانا ضروری ہے،جو حدیث کا انکار کرتا ہے وہ قرآن کا بھی انکار کرتا ہے،قرآن اور حدیث دوونوں لازم و ملزوم ہیں،اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا وقت مقرر رکھا ہے،پنجگانہ نماز ادا کرو اور زکوۃٰ دو،جس کو اللہ نے استطاعت دی وہ بیت اللہ کا حج کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.