آسٹریلیا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 157رنز سے ہرا دیا
برسبین(امروز نیوز)آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں آسٹریلیا کی خواتین نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 157 رنز سے شکست دےدی۔ برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، کپتان میگ لیننگ 73، بیتھ مونی 66 اور ریچل ہینز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ سری لنکا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 41.3 اوورز میں 124 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کپتان سری وردنے 30 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ جیس جونیسن، تیالا ویمنک اور ایشلے گارڈنر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔