عمران خان کو دنیا سچے لیڈ ر کے طور پر جانتی ہے ، شاہ محمود قریشی

0 126

اسلام آباد (امروز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و زیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ستاسٹھویں جنم دن پر مبارکباد دیتے ہﺅے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو دنیا ایک سچے لیڈر اور مسلم امہ کے رہنما کے طور پر جانتی ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کی وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اللّہ تبارک وتعالی وزیر اعظم عمران خان کو صحت بھری زندگی اور استقامت عطا فرمائے تاکہ وہ نئے پاکستان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں اور قوم کی امنگوں پر پورے اتر سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.