قومی سکواش ٹیم ساﺅتھ ایشین گیمز میں شرکت کےلئے نیپال روانہ ہوگئی

0 127

اسلام آباد (امروز نیوز)قومی سکواش ٹیم ساﺅتھ ایشین گیمز میں شرکت کےلئے نیپال روانہ ہوگئی ہے۔ بدھ کو پاکستان سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ساﺅتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں طیب اسلم، فرحان محبوب، عاصم خان اور حماد فرید جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفر، آمنہ فیاض اور مقدس اشرف شامل ہیں۔ قومی کھلاڑی مردوں اور کھلاڑیوں کے انفرادی اور ٹیم ایونٹس کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ گروپ کیپٹن عرفان اصغر بطور منیجر اور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ انفرادی مقابلے 6 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ انفرادی مقابلوں میں طیب اسلم اور فرحان مجبوب سیڈ ون اور سیڈ ٹو میں شامل کیا گیا ہے جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر کو سیڈ تین اور چار میں رکھا گیا ہے جبکہ ٹیم ایونٹس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال شرکت کریں گے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور نیپال کی خواتین کیٹیگری مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.