الیکشن کمیشن کی تشکیل سپریم کورٹ کو رجوع کرنا بدقسمتی ہوگی ، فواد چوہدری
اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ کو رجوع کرنا صریحاً بد قسمتی ہو گی۔ ایک بیان میںؒ فواد چوہدری نے کہاکہ اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے، تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔