اے این پی ہرمشکل میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہے،اصغر اچکزئی

0 112

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ اے این پی ہرمشکل میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہے ،وزیراعظم آکر مچھ واقعہ کے لواحقین کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا پرامن حل نکالیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر مچھ واقعہ کے لواحقین کی جانب سے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیاعوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہاکہ اگر ہزارہ برادری جمہوری حق احتجاج چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کرینگے تو اس کے کیا نتائج ہوںگے

اگر نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کے ساتھ واقعہ پر غیر مسلم خاتون وزیراعظم لواحقین کے ساتھ جا کر بات کرکے اطمینان دلا سکتی ہے تو ہمارے ملک میں اپنے ہی لوگوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہوجائے تو اس میں کیا حرج ہے کہ وزیراعظم آکر ان کے ساتھ بیٹھ کر مسئلے کا پرامن حل نکالیں ،مچھ واقعہ انتہائی دردناک ہزارہ برادری کے ساتھ شہداءکی لشکر عوامی نیشنل پارٹی ہرمشکل میں ان کے ساتھ ہوگی

،زمین وہ جلتی ہے جہاں پر آگ جل رہا ہو یہ آگ ہم نے جھیلاہے ،اے این پی کے شہداءکی ایک تاریخ ہے ۔اے این پی پرامن سیاسی وجمہوری طریقہ کار کے تحت ہزارہ برادری کے ساتھ ہرحدتک جانے کیلئے تیارہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.