سانحہ مچھ ،احتجاج ختم نہ کرانا حکومتی بے حسی ہے،میرعبدالرﺅف مینگل

0 162

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبرسنٹرل کمیٹی سابق ایم این اے میرعبدالرف مینگل نے سانحہ مچھ کے متاثرین کوتاحال حکومتی بے حسی کے باعث اہمیت نہ دیکراحتجاج ختم نہ کرانانااہلی اورانسانی حقوق کی شدیدپامالی ہے بلوچستان حکومت کوتھوڑی بھی انسانی اخلاقی جرائت ہوتی تومستعفی ہوکران ہزارہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکران کی فوت شدگان کی تدفین کراتے

لیکن چونکہ صوبائی حکومت ریموٹ کنٹرول اوران ہی قوتوں کے زیراثرجواس واقع کےاصل زمہ داران ہے یہ اکیسویں صدی ہے اس صدی میں کئے گئے کسی نارواعمل کوچھپایانہیں جاسکتااوراس کے حقیقت سے عوام اورہزارہ برادی بھی آشناہے کہ بلوچستان کے حالات کوکون تہہ ہوبالاکرکے سائل وسائل کولاٹاجارہاہے کیونکہ جام اینڈ کمپنی کی اس دلخراش واقع کےساتھ خاموشی چشم پوشی اوراس اہم موقع سے رائے فراران کی پیشگی شمولیت کوواضع کرتی ہے کہ صوبائی حکومت جان بوجھ کراس اہم مسئلہ سے کنارہ کش نہیں

بلکہ ان کوپوری طرح آگاہی حاصل ہے کہ یہ واقع کس طرح پلانٹ کیاگیاخیرصوبائی حکومت اپنی جگہ عوام کوبھی اس واقع سے پوری طرح آگاہی مل چکی ہے لیکن ہزارہ متاثرین کواگرصوبائی حکومت اس میں شامل دیگرجماعتیں توجہ نہیں دےرہےتوکم سے کم ہزارہ نمائندگی رکھنے والے صوبائی حکومت میں شامل نمائندے خالق ہزاہ قادرنائل احتجاجا الگ ہوکراحتجاجی کیمپ جوائن کرتے اورہزارہ متاثرین کے غم میں شریک رہتے جوشدیدسردی میں روڈبندکرکے گزشتہ چاردنوں سے سراپااحتجاج ہے

انہوں کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اورمتحدہ اپوزیشن اسمبلی کوریکوزٹ کرکے جام اینڈکمپنی کے عزائم سے پردہ فاش کریں کہ گوادرسے شروع سال نوکاکھیل جان محمدگرگناڑی اغوا کریمہ بلوچ قتل سے ہوتاہواہزارہ مزدوروں محنت کشں کے قتل تک پہنچاآگے مزیدکہاں تک جائیگاہزارہ نمائندگان اسمبلی پرفرض بنتاہے کہ وہ اوراسمبلی میں شریک دیگرقوم دوست قوتیں کٹھ پتلی صوبائی حکومت سےعلیحدہ ہوکرعوام دوستی اوردہشت گردی عوام کی ناحق قتل وغارت گری کےخلاف اٹھ کھڑےہوں بلوچستان میں جاری بد امنی انتشاربیڈگورنینس پرصوبائی حکومت کوبرطرف کیاجائےاورہزارہ متاثرین کےمطالبات تسلیم کرکےان کی تحفظ کوممکن بنایاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.