سعودی شہری ہوائی اڈوں کی سمت جانے والے حوثی ڈرون طیارے تباہ

0 159

صنعاء(امروز نیوز)یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے شہری ہوائی اڈوں کی جانب بھیجے گئے ڈرون طیاروں کا راستہ روک دیا گیا۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی رائل ایئرفورس اور فضائی دفاع کی فورسز مملکت میں شہری ہوائی اڈوں کی سمت آنے والے ڈرون طیاروں کو مار گرانے میں کامیاب ہو گئیں یہ طیارے ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے بھیجے تھے۔کرنل المالکی نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے ہوائی اڈوں اور شہریوں اور مقیم افراد کو نشانہ بنانے کی وحشیانہ کوششوں اور بین الاقوامی انسانی قانون کی دھجیاں اڑانے پر روشنی ڈالی۔ ترجمان کے مطابق یہ کارستانیاں جنگی جرائم میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان اس دہشت گرد ملیشیا کے خلاف منہ توڑ اقدامات پر عمل درامد جاری رکھے گی۔ اس کا مقصد بین الاقوامی قوانین کے مطابق ملیشیا کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز سے تباہ کر دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.