کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہفتے کو پاکستان کے طیب رضا نے97 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں بھامس کے راشجی مکی کو دس صفر سے شکست دے کرکوارٹرفائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پاکستان کے شریف طاہر 74 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو یک طرفہ مقابلے میں گیارہ صفر سے شکست دی۔
پاکستان کےعلی اسد نے57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں انگلینڈ کے ہاروے رائیڈنگ کو دس صفر سے شکست دی اورکوارٹرفائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔