آرون فنچ کی دلچسپ الفاظ میں بابر کی بیٹنگ کی تعریف

0 398

سڈنی :  آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جارحانہ بلے بازی کی انوکھے انداز میں تعریف کی ہے۔

گزشتہ روز سیریز کے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد جب ایرون فنچ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تو اس موقع پر انہوں نے بابر اعظم کیلئے کچھ ایسے جملے کہے جس نے شائقین کرکٹ کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

فنچ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ ہمیں اب کچھ عرصے تک بابر کو بالنگ نہیں کروانی پڑیگی۔ فنچ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا کہ یہ بلاشبہ ایک یادگار دورہ تھا، آسٹریلیا کیلئے یہ دورہ بہت اچھا رہا کیونکہ بہت سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.