عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹونٹی کے دوران فکسنگ کی پیشکش کرنےوالے شخص سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

0 121

لاہور(امروز نیوز )مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹونٹی کے دوران فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شخص سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ،عمر اکمل نے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پھر گلوبل کینیڈا لیگ کے منتظمین کو مطلع کیا۔گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا لیگ میں انسداد بدعنوانی یونٹ کے ارکان نے ٹورنامنٹ میں شریک کرکٹرز کو دو اشخاص سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔کرکٹرز کو ان افراد میں سے کسی کے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کرنے پر فوری طور پر مطلع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمر اکمل کے مطابق ان کو فکسنگ کی پیش کش کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور اب امریکہ میں مقیم ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال جون میں عمر اکمل نے میچ فکسنگ سے متعلق بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں 2015 کے ورلڈ کپ میں میچ فکس کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔پی سی بی کی جانب سے اس بیان کو فوری نوٹس لیا گیا تھا جبکہ بورڈ کا انسداد کرپشن یونٹ بھی متحرک ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.