بی اے پی جام کمال خان کی قیادت میں فعال اور منظم ہو رہی ہے،نور محمد دمڑ

0 198

ہرنائی (امروز نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام ہی ہمارا سرمایہ ہے عوام کی طاقت سے اپنے حلقے کا نقشہ بدل دیں گے بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں مزید مظبوط ہو رہی ہے اور عوام جوق در جوق بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیںان خیالات کا اظہارنے حلقہ انتخاب کا دورہ کرنے کے دوران مختلف شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زیارت سے محمد عالم، محمد خان، زین اللہ، اختر محمد، احمد جان، ولی خان، کمال خان، منیر احمد، محمد انور حقانی، نورزمان ،گاور خان ، عبدالوہاب، محمد ایوب، صالح محمد ،نوروز خان ،ظفر محمد ،منظور احمد، نقیب اللہ، راز محمد، آدم خان، محمد نور، علی محمد ، فاروق خان اور دیگر کی سے سینکڑوں افراد کی خاندانوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا شمولیتی اجتماعات سے بی اے پی تحصیل زیارت کے صدر حبیب اللہ پانےزئی ، ملک گل رنگ عیسیٰ خےل ،عبد الستار کاکڑ، محمد یعقوب کاکڑ، ملک محمد غوث پانیزئی، محمد صابر کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیاصوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنے حلقے کے عوام کی پسماندگی ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ایک مثبت سوچ کے ساتھ عوام کے مسائل حل کر رہے ہیے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو پورا کر رہے ہیں انہوں نے نئے شامل ہونے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی بی اے پی کو ضلع زیارت میں مزید فعال کرنے کےلے بھر پور کردار ادا کریں گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے کہاکہ حلقہ پر کئی دیہائیوں سے برسراقتدار مذہب پرست جماعت نے حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ نہ دینے کی وجہ سے آج حلقہ انتخاب گوناگوں مسائل سے دوچار ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے ہرممکن کوشش کررہاہوں

Leave A Reply

Your email address will not be published.