حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مکاریوں کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہے ‘سعدیہ سہیل رانا

0 149

لاہور(امروز نیوز) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مکاریوں کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہے اپوزیشن بلاوجہ کی تنقید کر کے قومی یکجہتی پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ٹھوس موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے پوری قوم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف متحد ہے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے کیونکہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنارہا ہے بھارت کا رویہ انتہائی جارحانہ اور امن مخالف ہے جس سے خطے میں پاکستان کی امن کاوشوں کے سبوتاڑ ہونے کا خطرہ ہے حکومت اس مسئلہ کو موثرسفارتکاری کے ذریعہ عالمی سطح پر ا±ٹھا رہی ہے ۔پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیرکا مسئلہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے اور بار بار اسے مذاکرات کی پیشکش کر رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.