وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کے حق کی ترجمانی کی، فردوس عاشق اعوان

0 122

اسلام آباد (امروز نیوز)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کے حق کی ترجمانی کی اور بھارت کاانتہاپسندانہ چہرہ دنیاکےسامنے بے نقاب کرتے ہوئے دنیاکوباورکرایاکہ کشمیرایک بنیادی تنازعہ ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم نے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کے حق کی ترجمانی کی، وزیراعظم نے بھارت کاانتہاپسندانہ چہرہ دنیاکےسامنے بے نقاب کیا اور دنیاکوباورکرایاکہ کشمیرایک بنیادی تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیرحل کئے بغیرخطے میں پائیدارامن ایک خواب رہےگا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مظلوم کشمیری آج پاکستان کی پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں، امید ہے اپوزیشن مشترکہ اجلاس کو سیاست کے لئے استعمال نہیں کرےگی۔انھوں نے کہا کشمیر ہمارا مشترکہ اور قومی کاز ہے، پارلیمان کی قراردار پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاس ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.