پی ایس جی نے کلیرمونٹ کو پانچ صفر سے ہرادیا

0 131

فرنچ لیگ کے مقابلے میں نیمار جونیئر کا ایک اور لائنل میسی کے دو گولز نے پی ایس جی کو کلیرمونٹ سے مقابلے میں پانچ صفر سے فتح دلا دی۔

فرنچ لیگ کے افتتاحی میچ میں ہی پی ایس جی کا آغاز شاندار رہا، جہاں انہوں نے مخالف ٹیم کے خلاف 5 گول داغے اور کلیئر مونٹ کو آؤٹ کلاس کردیا۔

کھیل کے نویں منٹ میں ہی نیمار جونیئر نے گیند جال میں پہنچا دی۔ پی ایس جی کو حکیمی اور مار کوئن ہوس کے گول کی بدولت پہلے ہاف میں تین صفر کی برتری ملی۔ دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں لائنل میسی نے چھ منٹ میں دو گولز داغ کر ٹیم کو پانچ صفر سے کامیابی دلا دی۔

انگلش پریمیئرلیگ میں لیور پول اور فلہم کا میچ برابر رہا، جب کہ ٹوٹنہم نے اپنا میچ جیت لیا۔

انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول اور فُلہم کا میچ دو دو گولز سے برابر رہا۔ محمد صلاح نے اسی منٹ میں گول کر کے لیور پول کو شکست سے بچایا۔ ٹوٹنہم ہوٹسپر کو پریمیئر لیگ میں پہلی کامیابی مل گئی۔ جس نے ساؤتھمپٹن کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.