کیا سام سنگ کا نیا فون دونوں طرف فولڈ ہوسکے گا؟

0 76

(امروز نیوز)
موبائل بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ دو جانب فولڈ ایبل (یعنی دونوں طرف مڑنے والے) اسمارٹ فون بنانے کی تیاری کررہی ہے۔

یہ خبریں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا مڑنے والا (فولڈ ایبل) اسمارٹ فون ‘مائیکروسافٹ سرفیس ڈیوو’ حال ہی میں متعارف کروایا ہے جس کی سب سے خاص بات یہی ہے کہ وہ دونوں طرف سے 360 ڈگری پر مڑسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ سرفیس ڈیوو 10 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً 2 لاکھ 32 ہزار روپے ہے۔
سام سنگ کا فولڈایبل گلیکسی اسمارٹ فون کی ریلیز کا اعلان
دوسری جانب سام سنگ نے بھی حال ہی میں اپنی فولڈ ایبل سیریز کا دوسرا اسمارٹ فون گلیکسی زیڈ فولڈ 2 بھی متعارف کروایا ہے جو کہ 18 ستمبر سے عام مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔

سام سنگ کے اس فون کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے ہے جو کہ مائیکروسافٹ سرفیس ڈیوو سے کہیں زیادہ ہے۔

سام سنگ کا گلیکسی زیڈ فولڈ 2 بھی جدید خصوصیات کا حامل ہے جو کہ موبائل فون اور ٹیبلٹ دونوں موڈز میں استعمال ہوسکتا ہے۔

سام سنگ کا یہ نیا اسمارٹ فون بلا کسی رکاوٹ اور آواز کے فولڈ ہوسکتا ہے اور اس میں اندورنی ڈبل اسکرین کے علاوہ ایک اضافی بیرونی ڈسپلے بھی ہے جس کے ذریعے فون کے بنیادی فیچرز کو استعمال کیا جاسکتا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.