کوئٹہ : محکمہ لائیو اسٹاک نے لمپی وائرس کیخلاف اسپرے کا آغاز کردیا

0 330

کوئٹہ : صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمداکبر آسکانی، سیکرٹری لائیوسٹاک محمد طیب لہڑی، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اینیمل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر غلام رسول تاج اور ڈویڑنل ڈائریکٹر محمد انور حریفال کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قطب خان بلوچ کی زیر نگرانی میں ڈاکٹر طارق قمبرانی اور ڈاکٹر سعود نے محکمہ لائیو اسٹاک کے دیگر سٹاف کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں لمپی وائرس ڈیزیزز کیخلاف اسپرے کا عمل شروع کیا ہے اس دوران کوئٹہ اور گرد نواح کے ڈیریوں میں موجود جانوروں اور ڈیریوں کے اندر مکمل اسپرے کیا گیا اور جانوروں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے احتیاطی تدابیر کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر قطب خان بلوچ نے تمام ڈیری مالکان اور مالداروں کو ہدایت کی ہے کہ فی الحال اس وائرس کی موجودگی میں دیگر صوبوں سے جانور نہیں منگوائیں کیونکہ جانوروں کو باہر لانے اور لے جانے میں جانوروں میں موجود لمپی وائرس زیادہ پھیل سکتا ہے لہذا اس وقت جو جانور آپ لوگوں کے پاس ہے ان پر گزارہ کریں تاوقتیکہ لمپی وائرس پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر قطب خان بلوچ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں محکمہ امور حیوانات اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہاہے تاکہ اسں وائرس پر مکمل قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.