پاکستان نے ایشین گیمز ایکیوسٹرین کیلئے کوالیفائی کرلیا
گزشتہ برس حادثے کا شکار ہونیوالے پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان ایک سال بعد دوبارہ ایکشن میں آگئے، پیرس میں ہونیوالے ایونٹ میں عثمان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے ایشین گیمز کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
پیرس میں ہونیوالے ایونٹ ‘ہیراز ڈی جارڈی’ میں پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور بارہویں پوزیشن حاصل کی ۔
عثمان خان کو اس بار جس گھوڑے کا ساتھ تھا اس کا نام “ایڈین ڈی ووریا ” تھا جو انہوں نے صرف دس روز قبل حاصل کیا ۔
عثمان خان نے بتایا کہ ان کی ڈریساج میں شاندار پرفارمنس رہی، شو جمپنگ میں ایک فینس گری جبکہ کراس کنٹری میں چھ پنالٹی پوائنٹس ملے ۔اگر یہ پنالٹی پوائنٹس نہ ہوتے تو پاکستان آسانی سے پو ڈیم پر آسکتا تھا ۔کراس کنٹری میں گھوڑے کو مخصوص وقت میں فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔