والدین کے نوکر بن جاؤ تو اللّہ آپ کو دنیا کا بادشاہ بنا دیتا ہے: شعیب اختر

0 249

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ماؤں سے محبت کے اظہار کے عالمی دن پر مداحوں کو اپنی کہانی سنائی ہے۔

شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی، تین گھنٹے روز اپنی ماں کے لیے ڈرائونگ کی ہے، میری ماں نے جہاں گھومنا ہوتا تھا میں انہیں گھماتا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا میری ماں جو خواہش کرتی تھیں وہ پوری کرتا تھا، والدین جیسے بھی ہوں ان کی قدر کرنی چاہیے، جب اپنے والدین کی عزت کرو تو اللہ اپ کے لیے کامیابی اور عزت لازم کر دیتا ہے، اپنے والدین کے نوکر بن جاؤ تو اللّہ آپ کو دنیا کا بادشاہ بنا دیتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارت میں لوگ اس لیے میری عزت کرتے ہیں کیونکہ میں بھارتیوں کی عزت کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.