موجودہ صورتحال میں مسافر ایئرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر پر رجوع کریں: ترجمان پی آئی اے
کراچی ترجمان قومی ایئر لائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان قومی ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔ترجمان کے مطابق روٹس کی عارضی بندش ملکی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کی خاطر کی جاتی ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اورایئرلائن عملے سے تعاون کریں۔
ترجمان قومی ایئرلائن نے مزید کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے، مسافروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ان کے قیام و طعام کا بندوبست بھی شامل ہے۔ترجمان قومی ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں بھی متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لئے پھر بند کر دیے گئے تھے۔