پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن 10دسمبرکومنایا جائےگا
لاہور (امروز نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن10دسمبر کو منایا جائےگااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانی حقوق کی قدر و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیموںاورسماجی اداروں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے،تقریبات اور مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گاجس میںوزارت انسانی حقوق کے نمائندے، حکومتی شخصیات ،سماجی اداروں کے رہنما اور دیگر مقررین انسانی حقوق کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔انسانی حقوق کا عالمی دن ہر برس دس دسمبر کو منایا جاتا ہے پہلی مرتبہ یہ عالمی دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1948ءکو منایا گیا تھا ۔