کراچی میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق
کوئٹہ (امروز نیوز)
کراچی میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد سندھ میں مجموعی تعداد 4 اور پاکستان میں 7 ہوگئی ہے جبکہ ایک مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے میڈیا کنسلٹنٹ عبدالرشید چنا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ کی صدارت میں کورونا وائرس کے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں تمام متعلقہ وزرا اور افسران شریک ہوئے۔
اجلاس کو بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آج 4 ٹیسٹ کیےگئے تھے جس میں سے ایک مثبت آیا ہے اور اس کا تعلق کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے ٹیسٹ کے لیے مجموعی طور پر 107 نمونے حاصل کیے تھے جس میں 4 مثبت آئے